QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں پرانے منصوبوں کو ختم کرنے نہیں دینگے، سابق اراکین اسمبلی

7 Sep 2015 22:28

اسلام ٹائمز: سابق اراکین اسمبلی کے اجلاس میں موجودہ حکومت کی طرف سے سابقہ ممبران اسمبلی کے پراجیکٹ کو ختم کرنے کی فیصلے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایسا کیا گیا تو خاموش نہیں رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان کے سابق ممبران اسمبلی کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں جمیل احمد، حاجی گلبر خان، دیدار علی، آمنہ انصاری، محمد نصیر خان، آفتاب حیدر، ڈاکٹر علی مدد شیر، محمد بشیر خان، سعدیہ دانش، انجینئر محمد اسماعیل، ایوب شاہ، حاجی سرور شاہ، عبدالحمید، وزیرحسن، امجد حسین ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کی طرف سے سابقہ ممبران اسمبلی کے پراجیکٹ کو ختم کرنے کی فیصلے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے اگر سابقہ اے ڈی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی تو سابق ممبران اسمبلی کبھی خاموش نہیں رہیں گے اور حکومت کے خلاف مزاحمت کرینگے اور جو بھی راستہ اختیار کرنا پڑا کرینگے۔ اجلاس میں سابقہ ممبران اسمبلی نے 6 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں پی پی پی سے انجینئر محمد اسماعیل اسلامی تحریک سے دیدار، جے یو آئی سے مولانا سرور شاہ، پی ٹی آئی سے آمنہ انصاری سابقہ ممبر رحمت خالق اور سابقہ وزیر خزانہ محمد علی اختر ہونگے۔ کمیٹی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سابقہ اسمبلی کے ممبران کے تحفظات سے آگاہ کریگی اور سابقہ ممبران کے آئندہ کے اجلاس میں رپورٹ پیش کریگی اور اگلے اجلاس میں اگے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 484604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484604/گلگت-بلتستان-میں-پرانے-منصوبوں-کو-ختم-کرنے-نہیں-دینگے-سابق-اراکین-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org