0
Monday 7 Sep 2015 22:28

گلگت بلتستان میں پرانے منصوبوں کو ختم کرنے نہیں دینگے، سابق اراکین اسمبلی

گلگت بلتستان میں پرانے منصوبوں کو ختم کرنے نہیں دینگے، سابق اراکین اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان کے سابق ممبران اسمبلی کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں جمیل احمد، حاجی گلبر خان، دیدار علی، آمنہ انصاری، محمد نصیر خان، آفتاب حیدر، ڈاکٹر علی مدد شیر، محمد بشیر خان، سعدیہ دانش، انجینئر محمد اسماعیل، ایوب شاہ، حاجی سرور شاہ، عبدالحمید، وزیرحسن، امجد حسین ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کی طرف سے سابقہ ممبران اسمبلی کے پراجیکٹ کو ختم کرنے کی فیصلے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے اگر سابقہ اے ڈی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی تو سابق ممبران اسمبلی کبھی خاموش نہیں رہیں گے اور حکومت کے خلاف مزاحمت کرینگے اور جو بھی راستہ اختیار کرنا پڑا کرینگے۔ اجلاس میں سابقہ ممبران اسمبلی نے 6 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں پی پی پی سے انجینئر محمد اسماعیل اسلامی تحریک سے دیدار، جے یو آئی سے مولانا سرور شاہ، پی ٹی آئی سے آمنہ انصاری سابقہ ممبر رحمت خالق اور سابقہ وزیر خزانہ محمد علی اختر ہونگے۔ کمیٹی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سابقہ اسمبلی کے ممبران کے تحفظات سے آگاہ کریگی اور سابقہ ممبران کے آئندہ کے اجلاس میں رپورٹ پیش کریگی اور اگلے اجلاس میں اگے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 484604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش