QR CodeQR Code

سپہ سالار ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرائیں، تاجروں کا جنرل راحیل کو خط

8 Sep 2015 22:43

اسلام ٹائمز: آل پاکستان انجمن تاجران نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کیلئے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آرمی چیف بینک ٹرانزیکشن پر حکومت سے ٹیکس ختم کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرانے کیلئے تاجر برادری نے نواز شریف کے بعد جنرل راحیل شریف سے رابطہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے، جس میں یہ ٹیکس ختم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کیلئے سپہ سالار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس حکومت سے ختم کرانے میں مدد فراہم کریں۔ تاجر برادری کی جانب سے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر کل کی ہڑتال کے باوجود بھی حکومت لچک نہیں دکھاتی اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کرتی، تو وہ اپنا احتجاج اسلام آباد لے کر جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 484794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484794/سپہ-سالار-ود-ہولڈنگ-ٹیکس-ختم-کرائیں-تاجروں-کا-جنرل-راحیل-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org