0
Tuesday 8 Sep 2015 22:43

سپہ سالار ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرائیں، تاجروں کا جنرل راحیل کو خط

سپہ سالار ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرائیں، تاجروں کا جنرل راحیل کو خط
اسلام ٹائمز۔ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرانے کیلئے تاجر برادری نے نواز شریف کے بعد جنرل راحیل شریف سے رابطہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے، جس میں یہ ٹیکس ختم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کیلئے سپہ سالار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس حکومت سے ختم کرانے میں مدد فراہم کریں۔ تاجر برادری کی جانب سے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر کل کی ہڑتال کے باوجود بھی حکومت لچک نہیں دکھاتی اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کرتی، تو وہ اپنا احتجاج اسلام آباد لے کر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 484794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش