QR CodeQR Code

بھارتی اشتعال انگیزی کا مقصد ضرب عضب سے توجہ ہٹانا ہے

امریکہ کا مسلم ممالک میں آمریت کی حمایت کرنا انتہاء پسندی کا باعث بن رہا ہے، مشاہد حسین

9 Sep 2015 17:15

اسلام ٹائمز: قاف لیگ کے سینیٹر کا اسلام آباد میں انسداد انتہاء پسندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اپنی غلطیوں کو ٹھیک کر رہا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل کی واضح پالیسیوں کی وجہ سے پاک فوج دہشتگردی کی جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلام مخالف جذبات ہیں نہیں بلکہ انہیں بھڑکایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں انسداد انتہاء پسندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی غلطیوں کو ٹھیک کر رہا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل کی واضح پالیسیوں کی وجہ سے پاک فوج دہشت گردی کی جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو سیاسی نظر سے دیکھنا چاہئے، دہشتگردی صرف مسلم ممالک نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے، دنیا میں اسلام مخالف جذبات ہیں نہیں بلکہ بھڑکائے جا رہے ہیں، امریکا کا مسلم ممالک میں آمریت کی حمایت کرنے کا رویہ بھی انتہاء پسندی کا باعث بن رہا ہے، امریکا مسلم دنیا میں آمریت کی حوصلہ افزائی ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 484944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484944/امریکہ-کا-مسلم-ممالک-میں-آمریت-کی-حمایت-کرنا-انتہاء-پسندی-باعث-بن-رہا-ہے-مشاہد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org