QR CodeQR Code

سوات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق

14 Sep 2015 10:21

اسلام ٹائمز پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف کے سینٹرل اسپتال منتقل کرکے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے ممبر اور جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف کے سینٹرل اسپتال منتقل کرکے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب قتل کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 485485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485485/سوات-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-جنرل-کونسلر-غلام-سعید-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org