QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، گدھے کے گوشت کا کاروبار کرنیوالے پانچ افراد گرفتار

16 Sep 2015 17:36

اسلام ٹائمز: تھانہ کینٹ پولیس نے عثمان نامی ایک شخص کو کٹے ہوئے گدھے کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، تفتیش پر اس نے پلاؤ کا کاروبار کرنے والے متعدد افراد کی نشاندہی کی، جو گدھے کا گوشت خریدتے تھے، پولیس نے نشاندہی پر مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گدھے کے گوشت کا منظم کاروبار سامنے آیا ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر عثمان نامی شخص کو کٹے ہوئے گدھے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں عثمان نے قبول کیا، کہ وہ طویل عرصے سے گدھے کے گوشت کا کاروبار کر رہا ہے، یہاں تک کہ کاٹنے کیلئے گدھے بھی وہ دیگر شہروں و دیہی علاقوں سے منگواتا ہے، کیونکہ ڈی آئی خان میں گدھے اب کثرت سے دستیاب نہیں ہیں۔ عثمان نے پولیس کو بتایا کہ جمعرات والے دن اس کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے، کیونکہ پلاؤ کا کاروبار کرنے والے تمام پکوان ہاؤس اسی سے گوشت حاصل کرتے ہیں۔ دوران تفتیش دیگر پکوان ہاؤس کے ساتھ ساتھ عثمان نے مشہور پلاؤ فروش شیشو اور فیضو کا نام بھی بتایا، جن کا پلاؤ نہ صرف شہریوں بلکہ مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کا بھی من پسند ہے۔ پولیس نے عثمان کی نشاندہی پر چھاپے مار کے شیشو، فیضو سمیت دو پکوان ہاؤس کے مالکان کو بھی گرفتار کر لیا۔ مشہور پلاؤ میں گدھے کے گوشت کا انکشاف ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصے پایا جا رہا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیضو و شیشو کی رہائی کے بعد شہری انہیں نقصان پہنچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 486006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486006/ڈی-آئی-خان-گدھے-کے-گوشت-کا-کاروبار-کرنیوالے-پانچ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org