0
Wednesday 16 Sep 2015 17:36

ڈی آئی خان، گدھے کے گوشت کا کاروبار کرنیوالے پانچ افراد گرفتار

ڈی آئی خان، گدھے کے گوشت کا کاروبار کرنیوالے پانچ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گدھے کے گوشت کا منظم کاروبار سامنے آیا ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر عثمان نامی شخص کو کٹے ہوئے گدھے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں عثمان نے قبول کیا، کہ وہ طویل عرصے سے گدھے کے گوشت کا کاروبار کر رہا ہے، یہاں تک کہ کاٹنے کیلئے گدھے بھی وہ دیگر شہروں و دیہی علاقوں سے منگواتا ہے، کیونکہ ڈی آئی خان میں گدھے اب کثرت سے دستیاب نہیں ہیں۔ عثمان نے پولیس کو بتایا کہ جمعرات والے دن اس کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے، کیونکہ پلاؤ کا کاروبار کرنے والے تمام پکوان ہاؤس اسی سے گوشت حاصل کرتے ہیں۔ دوران تفتیش دیگر پکوان ہاؤس کے ساتھ ساتھ عثمان نے مشہور پلاؤ فروش شیشو اور فیضو کا نام بھی بتایا، جن کا پلاؤ نہ صرف شہریوں بلکہ مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کا بھی من پسند ہے۔ پولیس نے عثمان کی نشاندہی پر چھاپے مار کے شیشو، فیضو سمیت دو پکوان ہاؤس کے مالکان کو بھی گرفتار کر لیا۔ مشہور پلاؤ میں گدھے کے گوشت کا انکشاف ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصے پایا جا رہا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیضو و شیشو کی رہائی کے بعد شہری انہیں نقصان پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 486006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش