QR CodeQR Code

یورپی ممالک میں تارکین وطن کو اسمگل کرنیوالوں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری

16 Sep 2015 21:58

اسلام ٹائمز: یورپی نیول فورس نے میڈیٹیرینین آپریشن کیلئے انٹیلی جنس معلومات کا حصول شروع کر دیا تھا اور اب فورس کو بحیرہ روم میں مشتبہ کشتیوں کو روک کر ان کو چیک کرنے، آگے بڑھنے سے روکنے اور ضرورت پڑنے پر ان کی تباہ کر دینے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برسلز میں یورپی یونین نے یورپی ممالک میں تارکین وطن کو غیر قانونی طریقوں سے ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنے والے اسلمگلرز کیخلاف کارروائی کے لیے قانون منظور کیا ہے، قانون کے تحت اسمگلروں کو پکڑنے کے ساتھ ان کی کشتیوں کو تباہ بھی کیا جائیگا۔ یورپی یونین نے تارکین وطن کو سمندری راستے یورپ اسمگل کرنے والوں کے خلاف بحیرہ روم میں فوجی آپریشن کے لیے یورپی یونین نے اسی سال ای یو نیوی فورس میڈیٹیرینین آپریشن کیلئے انٹیلی جنس معلومات کا حصول شروع کر دیا تھا اور اب لوگوں کو سمندری راستے یورپ اسمگل کرنے والوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی بحری محافظوں کو اب بحیرہ روم میں مشتبہ کشتیوں کو روک کر ان کو چیک کرنے، آگے بڑھنے سے روکنے اور ضرورت پڑنے پر ان کی تباہ کر دینے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 486012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486012/یورپی-ممالک-میں-تارکین-وطن-کو-اسمگل-کرنیوالوں-کیخلاف-فوجی-ا-پریشن-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org