QR CodeQR Code

او آئی سی نے میرواعظ کو وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں نیویارک مدعو کر لیا

19 Sep 2015 10:51

اسلام ٹائمز: میر واعظ نے کہا ہے کہ اگر انہیں اجلاس میں شرکت سے روکا گیا تو وہ او آئی سی کو مقبوضہ جموں کشمیر کے موجودہ سیاسی، سماجی اور مذہبی تناظر کے حوالے سے ایک تفصیلی خط ارسال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) میرواعظ عمر فاروق کو رواں ماہ کے آخر میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اور کشمیر رابطہ گروپ کے سالانہ اجلاس میں نیویارک مدعو کیا گیا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السیبیل کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد میر واعظ نے میڈیا سے کو بتایا کہ اگر کٹھ پتلی حکومت نے روڑے نہیں اٹکائے تو وہ اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی نیو یارک اجلاس میں شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہو گی۔

حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق انہیں او آئی سی میں ایک مبصر کا درجہ حاصل ہے اور میر واعظ نے قبل ازیں بھی مسئلہ کشمیر کو او آئی سی کے متعدد بار منعقد ہونے والے اجلاسوں میں پیش میں کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے گزشتہ تین سالوں سے میر واعظ پر او آئی سی اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ او آئی سی سمیت دیگر عالمی فورمز میں شرکت نہیں کر سکے۔

میر واعظ نے کہا ہے کہ اگر انہیں اجلاس میں شرکت سے روکا گیا تو وہ او آئی سی کو مقبوضہ جموں کشمیر کے موجودہ سیاسی، سماجی اور مذہبی تناظر کے حوالے سے ایک تفصیلی خط ارسال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 486326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486326/او-آئی-سی-نے-میرواعظ-کو-وزرائے-خارجہ-کے-سالانہ-اجلاس-میں-نیویارک-مدعو-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org