QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، اشتہاری مجرم نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر ڈالا

20 Sep 2015 16:53

اسلام ٹائمز: تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں گرہ حیات کا رہائشی گل بہرام اشتہاری مجرم تھا، جسکی تلاش میں پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع رکھا تھا، گل بہرام کو خدشہ تھا کہ اسکا والد گلزار پولیس کے چھاپوں سے تنگ آکر اسکو پولیس کے حوالے کر دیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرم نے ساتھیوں سے ملکر اپنے والد کو قتل کر ڈالا۔ تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں گرہ حیات کا رہائشی گل بہرام اشتہاری مجرم تھا اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس کی تلاش میں پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ گل بہرام کو خدشہ تھا کہ اس کا والد گلزار پولیس کے پے درپے چھاپوں کی وجہ سے تنگ آکر اس کو پولیس کے حوالے کر دیگا۔ جس پر اس نے اپنے دو ساتھیوں سمیت تیس بور پستول سے فائر کرکے اپنے باپ گلزار کو قتل کردیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 486529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486529/ڈی-آئی-خان-اشتہاری-مجرم-نے-فائرنگ-کرکے-والد-کو-قتل-کر-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org