0
Sunday 20 Sep 2015 16:53

ڈی آئی خان، اشتہاری مجرم نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر ڈالا

ڈی آئی خان، اشتہاری مجرم نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر ڈالا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرم نے ساتھیوں سے ملکر اپنے والد کو قتل کر ڈالا۔ تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں گرہ حیات کا رہائشی گل بہرام اشتہاری مجرم تھا اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس کی تلاش میں پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ گل بہرام کو خدشہ تھا کہ اس کا والد گلزار پولیس کے پے درپے چھاپوں کی وجہ سے تنگ آکر اس کو پولیس کے حوالے کر دیگا۔ جس پر اس نے اپنے دو ساتھیوں سمیت تیس بور پستول سے فائر کرکے اپنے باپ گلزار کو قتل کردیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 486529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش