QR CodeQR Code

کراچی سے ’’را‘‘ کا ایک اور ایجنٹ گرفتار

21 Sep 2015 20:30

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار دہشتگرد ندیم عرف انکل کا تعلق جاوید لنگڑا گروپ سے ہے، اور یہ کراچی واٹر بورڈ کا ملازم ہے، گرفتار دہشتگرد بھارت میں فرید پور سے دہشتگردی کی تربیت لے کر آیا، اور کراچی میں بھی دہشتگردی کی تربیت دیتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے ناظم آباد سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جسے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرکے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ندیم عرف انکل کا تعلق جاوید لنگڑا گروپ سے ہے، اور یہ کراچی واٹر بورڈ کا ملازم ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے، ملزم بھارت میں فرید پور سے دہشت گردی کی تربیت لے کر آیا، اور کراچی میں بھی دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 486788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486788/کراچی-سے-را-کا-ایک-اور-ایجنٹ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org