0
Monday 21 Sep 2015 20:30

کراچی سے ’’را‘‘ کا ایک اور ایجنٹ گرفتار

کراچی سے  ’’را‘‘ کا ایک اور ایجنٹ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے ناظم آباد سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جسے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرکے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ندیم عرف انکل کا تعلق جاوید لنگڑا گروپ سے ہے، اور یہ کراچی واٹر بورڈ کا ملازم ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے، ملزم بھارت میں فرید پور سے دہشت گردی کی تربیت لے کر آیا، اور کراچی میں بھی دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 486788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش