QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف نیو یارک پہنچ گئے

26 Sep 2015 01:12

اسلام ٹائمز: نیو یارک میں اقوام متحدہ کی مختلف کانفرنسوں اور اجلاسوں میں پاکستانی وزیراعظم شرکت کریں گے اور اس دوران وہ مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے 30 ستمبر کو خطاب بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ 30 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نیو یارک میں اقوام متحدہ کی مختلف کانفرنسوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور اس دوران وہ مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، جس کے تحت بھارت کے جارحانہ رویے کیخلاف کھل کر بات کی جائے گی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 487428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487428/وزیراعظم-نواز-شریف-نیو-یارک-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org