QR CodeQR Code

کراچی میں شہریوں نے جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے

27 Sep 2015 18:19

اسلام ٹائمز: دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، جس کے اثرات اس سال قربانی کے حوالے سے بھی دیکھے گئے، گزشتہ سال کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئی تھیں، مگر اس سال قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آئیں، اور عید کے تیسرے روز بھی قربانی کیلئے سستا جانور دستیاب نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہریوں نے اس سال جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، جس کے اثرات اس سال قربانی کے حوالے سے بھی دیکھے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئی تھیں، مگر اس سال قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آئیں، اور عید کے تیسرے روز قربانی کیلئے جانور خریدنے والوں کو بھی سستا جانور دستیاب نہیں ہے۔ اس سال اب تک سُپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں 3 لاکھ 40 ہزار گائے فروخت ہوئیں، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار بکرے اور ساڑھے تین ہزار اونٹ فروخت ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 487649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487649/کراچی-میں-شہریوں-نے-جانوروں-کی-قربانی-پر-30-ارب-روپے-خرچ-کئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org