QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، والدہ سے ناراضگی، سولہ سالہ بیٹے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

28 Sep 2015 22:35

اسلام ٹائمز: موسیٰ زئی شریف سے تعلق رکھنے والے صفت اللہ کو اپنی والدہ نے غصے والے لہجے میں نصیحت کی، بیٹے نے والدہ کی بات کا اتنا برا منایا، کہ والد کا پستول اٹھا کر اپنے سر میں گولی داغ دی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں جماعت کے طالب علم سولہ سالہ صفت اللہ نے اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ موسیٰ زئی شریف کے گاؤں میں سولہ سالہ صفت اللہ ولد سعداللہ بلوچ کو والدہ نے تلخ الفاظ میں نصیحت کی۔ والدہ کے غصے کا صفت اللہ نے اتنا برا منایا کہ کمرے میں خود کو بند کرلیا، اور اپنے والد کا پستول لیکر اپنے سر میں گولی داغ دی۔ صفت اللہ کو شدید زخمی حالت میں مفتی محمود ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود صفت اللہ جانبر نہ ہوسکا۔ صدمے سے ماں نیم پاگل ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 487895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487895/ڈی-آئی-خان-والدہ-سے-ناراضگی-سولہ-سالہ-بیٹے-نے-زندگی-کا-خاتمہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org