QR CodeQR Code

4 دسمبر 2015ء کے بعد نواب ثناءاللہ زہری بلوچستان کے وزیراعلٰی ہونگے، عبدالقدوس بزنجو

29 Sep 2015 17:25

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ دسمبر میں بننے والی نئی حکومت میں نئے اتحادی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری بلوچستان کے نئے وزیراعلٰی ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مری معاہدے کے تحت 4 دسمبر کے بعد بلوچستان کے نئے وزیراعلٰی مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ہونگے۔ مری معاہدے کے تحت اڑھائی سال کیلئے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک وزیراعلٰی تھے۔ مری معاہدے کے تحت اڑھائی سال کی مدت 4 دسمبر 2015ء کو پوری ہورہی ہے۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری بلوچستان کے نئے وزیراعلٰی ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دسمبر میں بننے والی نئی حکومت میں نئے اتحادی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 488051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488051/4-دسمبر-2015ء-کے-بعد-نواب-ثناءاللہ-زہری-بلوچستان-وزیراعل-ی-ہونگے-عبدالقدوس-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org