QR CodeQR Code

وزیراعظم نے نندی پور پاور پلانٹ کی تاخیر پر انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا

29 Sep 2015 22:15

اسلام ٹائمز: حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری پر کام شروع کر دیا ہے۔ نندی پور پلانٹ آپریشنل اور مسائل حل ہونے کے بعد پرائیویٹائز کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نندی پور پاورپلانٹ کی تحقیقات کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر زاہد اسلم کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن قائم کر دیا، کمیشن نندی پور پلانٹ کے آپریشن میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔ نادرن پاور جنریشن کمپنی نندی پور پلانٹ کے دو کمرشل آڈٹ جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر الیاس سعید اینڈ کمپنی سے ایک خصوصی آڈٹ بھی کروایا جا چکا ہے۔ آڈیٹرز جنرل کی ٹیم نے دونوں آڈٹ کی رپورٹس تاحال جاری نہیں کی جبکہ دو کمرشل اور ایک خصوصی آڈٹ میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی۔ حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری پر کام شروع کردیا ہے۔ نندی پور پلانٹ آپریشنل اور مسائل حل ہونے کے بعد پرائیویٹائز کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 488095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488095/وزیراعظم-نے-نندی-پور-پاور-پلانٹ-کی-تاخیر-پر-انکوائری-کمیشن-تشکیل-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org