0
Tuesday 29 Sep 2015 22:15

وزیراعظم نے نندی پور پاور پلانٹ کی تاخیر پر انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا

وزیراعظم نے نندی پور پاور پلانٹ کی تاخیر پر انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نندی پور پاورپلانٹ کی تحقیقات کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر زاہد اسلم کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن قائم کر دیا، کمیشن نندی پور پلانٹ کے آپریشن میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔ نادرن پاور جنریشن کمپنی نندی پور پلانٹ کے دو کمرشل آڈٹ جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر الیاس سعید اینڈ کمپنی سے ایک خصوصی آڈٹ بھی کروایا جا چکا ہے۔ آڈیٹرز جنرل کی ٹیم نے دونوں آڈٹ کی رپورٹس تاحال جاری نہیں کی جبکہ دو کمرشل اور ایک خصوصی آڈٹ میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی۔ حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری پر کام شروع کردیا ہے۔ نندی پور پلانٹ آپریشنل اور مسائل حل ہونے کے بعد پرائیویٹائز کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 488095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش