QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

30 Sep 2015 12:46

اسلام ٹائمز: لیاری میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جبکہ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے 4 دہشتگرد ہلاک، جبکہ 2 فرار ہوگئے، جنکی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہلاک دہشتگرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جبکہ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے 4 دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2 فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 488225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488225/کراچی-میں-رینجرز-سے-مقابلے-لیاری-گینگ-وار-کے-4-دہشتگرد-ہلاک-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org