QR CodeQR Code

کراچی میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 7 مریض داخل

2 Oct 2015 15:26

اسلام ٹائمز: ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے مریض آنا شروع ہوگئے ہیں، مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس کے بعد چند گھنٹوں میں مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 7 مریض داخل ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے مریض آنا شروع ہوگئے ہیں، مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس کے بعد چند گھنٹوں میں مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جو کہ بڑھ کر 42 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 488610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488610/کراچی-میں-شدید-گرمی-کے-باعث-اسپتالوں-ہیٹ-اسٹروک-7-مریض-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org