QR CodeQR Code

حکومتی خدمات کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا، ملک کرم الٰہی بندیال

2 Oct 2015 22:23

اسلام ٹائمز: جوہرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اڑھائی سالوں میں معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے اور عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال نے جوہر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اڑھائی سالوں میں معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے اور عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ جوہرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوامی خدمات کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا، انشاء اﷲ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے ساتھ کیا جانیوالا ہر وعدہ پورا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 488645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488645/حکومتی-خدمات-کو-کسی-بھی-سطح-پر-چیلنج-نہیں-کیا-جا-سکتا-ملک-کرم-ال-ہی-بندیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org