QR CodeQR Code

توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی گئی تو حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائینگے،علامہ ساجد نقوی

2 Jan 2011 23:17

اسلام ٹائمز:اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،وہ چند سکوں کی خاطر بے گناہ معصوم لوگوں کی جان لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے حالات کافی حد تک سازگار ہیں


 حافظ آباد:اسلام ٹائمز-توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی گئی تو حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے،¾ مسلمان حضور پاک کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی طرف سے اقدامات حکومت کے لئے کوئی خطرہ نہیں،دونوں جماعتوں کے وزراء نے استعفے دیئے ہیں مگر حکومتی اتحاد سے علیحدہ نہیں ہوئے،حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا پتہ لگائے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے عوام کے سامنے لائے۔
 علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،وہ چند سکوں کی خاطر بے گناہ معصوم لوگوں کی جان لے رہے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے حالات کافی حد تک سازگار ہیں،اس سلسلے میں تمام مذہبی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں میوزیکل چیئر گیم کھیل رہی ہیں بالآخر اسی تنخواہ پر کام کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 48910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48910/توہین-رسالت-ایکٹ-میں-کسی-قسم-کی-ترمیم-گئی-حکمران-اپنے-انجام-کو-پہنچ-جائینگے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org