0
Sunday 2 Jan 2011 23:17

توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی گئی تو حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائینگے،علامہ ساجد نقوی

توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی گئی تو حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائینگے،علامہ ساجد نقوی
 حافظ آباد:اسلام ٹائمز-توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی گئی تو حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے،¾ مسلمان حضور پاک کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی طرف سے اقدامات حکومت کے لئے کوئی خطرہ نہیں،دونوں جماعتوں کے وزراء نے استعفے دیئے ہیں مگر حکومتی اتحاد سے علیحدہ نہیں ہوئے،حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا پتہ لگائے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے عوام کے سامنے لائے۔
 علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،وہ چند سکوں کی خاطر بے گناہ معصوم لوگوں کی جان لے رہے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے حالات کافی حد تک سازگار ہیں،اس سلسلے میں تمام مذہبی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں میوزیکل چیئر گیم کھیل رہی ہیں بالآخر اسی تنخواہ پر کام کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 48910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش