QR CodeQR Code

عوام بلدیاتی انتخابات میں برسراقتدار پارٹی کا کڑا احتساب کریں گے، حسن انعام پراچہ

5 Oct 2015 23:03

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے رہنما کا بھیرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کھرے کھوٹے کو پہچان چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا کی تحصیل اور تاریخی اہمیت کے حامل قصبہ بھیرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں حسن انعام پراچہ اور ڈاکٹر ملک محمد افتخار احمد نسیم نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار پارٹی کا کڑا احتساب کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لوٹ مار، قبضہ مافیا، بھتہ خور عناصر کا قلع قمع کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کھرے کھوٹے کو پہچان چکے ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 489164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489164/عوام-بلدیاتی-انتخابات-میں-برسراقتدار-پارٹی-کا-کڑا-احتساب-کریں-گے-حسن-انعام-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org