QR CodeQR Code

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے، دفترخارجہ

7 Oct 2015 23:40

اسلام ٹائمز: واشنگٹن پوسٹ پر چھپنے والے مضمون پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور سیکیورٹی مسائل پر عالمی برادری رابطے میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام اور امن کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والے مضمون پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ ایسے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائینگے جن سے ہر قسم کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور سیکیورٹی مسائل پر عالمی برادری رابطے میں ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام اور امن کا خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 489540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489540/پاکستان-کے-ایٹمی-پروگرام-کا-مقصد-قومی-سلامتی-تحفظ-کرنا-ہے-دفترخارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org