QR CodeQR Code

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا مسلم مدارس بند کرنیکا اعلان

9 Oct 2015 01:44

اسلام ٹائمز: لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔ برطانیہ پر شدت پسندی کے گھمبیر سائے چھانے کو ہیں، جنہیں روکنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور برطانیہ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ گذشتہ روز لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم کی توپوں کا رخ مسلمانوں کی طرف رہا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ مدارس میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی روکا جاتا ہے۔ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔ برطانیہ پر شدت پسندی کے گھمبیر سائے چھانے کو ہیں، جنہیں روکنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 489736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489736/برطانوی-وزیراعظم-ڈیوڈ-کیمرون-کا-مسلم-مدارس-بند-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org