QR CodeQR Code

برطانیہ نے یورپی یونین سے نکلنے کی دھمکی دے دی

9 Oct 2015 16:08

اسلام ٹائمز: کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ یورپی یونین حد سے زیادہ خودسر اور منہ زور ہے جبکہ دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں اس کی مداخلت بہت زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے یورپی یونین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس سے نکل جانے کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یورپی یونین ممبر ملکوں کے داخلی امور میں ضرورت سے زیادہ مداخلت کرتی ہے یہ یونین حد سے زیادہ خودسر اور منہ زور ہے جبکہ دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں اس کی مداخلت بہت زیادہ ہے۔ مانچسٹر میں ہونیوالے کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ برطانیہ کو بیشمار مشکلات کا سامنا ہے، یورپی یونین میں رہنے یا علیحدہ ہوجانے کے بارے میں فیصلہ برطانوی عوام کے مفادات کے مدنظر کیا جائیگا۔ برطانوی وزیراعظم اس سے پہلے چار اکتوبر کو بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے تھے کہ یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں مذاکرات انتہائی سخت اور دشوار تھے لیکن یورپی یونین میں باقی رہنے کے بارے میں ریفرنڈم کرانے میں وہ کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔


خبر کا کوڈ: 489797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489797/برطانیہ-نے-یورپی-یونین-سے-نکلنے-کی-دھمکی-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org