0
Friday 9 Oct 2015 16:08

برطانیہ نے یورپی یونین سے نکلنے کی دھمکی دے دی

برطانیہ نے یورپی یونین سے نکلنے کی دھمکی دے دی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے یورپی یونین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس سے نکل جانے کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یورپی یونین ممبر ملکوں کے داخلی امور میں ضرورت سے زیادہ مداخلت کرتی ہے یہ یونین حد سے زیادہ خودسر اور منہ زور ہے جبکہ دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں اس کی مداخلت بہت زیادہ ہے۔ مانچسٹر میں ہونیوالے کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ برطانیہ کو بیشمار مشکلات کا سامنا ہے، یورپی یونین میں رہنے یا علیحدہ ہوجانے کے بارے میں فیصلہ برطانوی عوام کے مفادات کے مدنظر کیا جائیگا۔ برطانوی وزیراعظم اس سے پہلے چار اکتوبر کو بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے تھے کہ یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں مذاکرات انتہائی سخت اور دشوار تھے لیکن یورپی یونین میں باقی رہنے کے بارے میں ریفرنڈم کرانے میں وہ کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 489797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش