QR CodeQR Code

لاہور والو نکلو اور بدعنوان حکمرانوں کا تختہ الٹ دو، شیخ رشید

9 Oct 2015 19:31

اسلام ٹائمز: لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں سے آج افغانستان رخ بدل چکا ہے، بھارت کی سرحد پر جوڈو کراٹے کا منظر ہے، خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اس لئے حکومت سے کہوں گا کہ اقتدار چھوڑ کر عوام کے حوالے کر دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں، 11 اکتوبر کو لاہور کے عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دے کر اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والے جاگ گئے تو اقتدار سے چور اور لٹیرے بھاگ جائیں گے، آج میں لاہور والوں کو جگانے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے 2 سال میرا سپیکر بند کئے رکھا لیکن 11 اکتوبر کو عوام ایاز صادق کا ناطقہ بند  کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں سے آج افغانستان رخ بدل چکا ہے، بھارت کی سرحد پر جوڈو کراٹے کا منظر ہے، خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اس لئے حکومت سے کہوں گا کہ اقتدار چھوڑ کر عوام کے حوالے کر دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں، 11 اکتوبر کو لاہور کے عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دے کر اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج شیخوپورہ میں توانائی منصوبے کا افتتاح کیا ہے، جس کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، لیکن عوام جان چکے ہیں، وہ اب جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ گئی تو حکمرانوں کو کڑا احتساب ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 489822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489822/لاہور-والو-نکلو-اور-بدعنوان-حکمرانوں-کا-تختہ-الٹ-دو-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org