0
Friday 9 Oct 2015 19:31

لاہور والو نکلو اور بدعنوان حکمرانوں کا تختہ الٹ دو، شیخ رشید

لاہور والو نکلو اور بدعنوان حکمرانوں کا تختہ الٹ دو، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والے جاگ گئے تو اقتدار سے چور اور لٹیرے بھاگ جائیں گے، آج میں لاہور والوں کو جگانے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے 2 سال میرا سپیکر بند کئے رکھا لیکن 11 اکتوبر کو عوام ایاز صادق کا ناطقہ بند  کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں سے آج افغانستان رخ بدل چکا ہے، بھارت کی سرحد پر جوڈو کراٹے کا منظر ہے، خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اس لئے حکومت سے کہوں گا کہ اقتدار چھوڑ کر عوام کے حوالے کر دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں، 11 اکتوبر کو لاہور کے عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دے کر اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج شیخوپورہ میں توانائی منصوبے کا افتتاح کیا ہے، جس کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، لیکن عوام جان چکے ہیں، وہ اب جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ گئی تو حکمرانوں کو کڑا احتساب ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 489822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش