QR CodeQR Code

کوئٹہ کے قریب صنعتی زون کی تعمیر کیلئے 1000 ایکڑ زمین مختص

14 Oct 2015 19:46

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گوادر کاشغر روٹ کی منظوری کے بعد حکومت بلوچستان نے صنعتی زون کیلئے ضلع پشین میں واقع بوستان پر ایک ہزار سے زائد ایکڑ زمین مختص کردی۔ محکمہ پی این ڈی محکمہ صنعت و حرفت کے اعلیٰ افسران نے دورہ کیا اور فیز( ون) پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق 2011ء میں وفاقی حکومت میں سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہونے والا فیز (ون) حکومتی عدم توجہ کے باعث کام سست روی کا شکار ہے۔ 200 ایکڑ فیزون پانی، سڑک کی تعمیر، سیوریج وغیرہ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور بقایا 8 سو ایکڑ کی آباد کاری کیلئے وفاقی حکومت فنڈز کی دستیابی کا مسئلہ توجہ طلب ہے۔ واضح رہے کہ پاک چائنا اقتصادی روٹ گوادر سے شروع ہوکر براستہ خضدار سے کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب سے ہوتا ہوا گزرے گا۔ گزشتہ روز محکمہ صنعت و حرفت اور محکمہ پی این ڈی کے سینئر افسران غوث بخش مری، محمد آصف، شفیق احمد خان، باری کاکڑ، عامر حسین، عادل انور، عمر بازئی سمیت دیگر اعلٰی افسران نے بوستان پر واقع صنعتی زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اعلٰی حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی زون بلوچستان کے معاشی حالات پر اچھے اثرات مرتب کریں گے اور اس سے لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقعے ملیں گے۔


خبر کا کوڈ: 491163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491163/کوئٹہ-کے-قریب-صنعتی-زون-کی-تعمیر-کیلئے-1000-ایکڑ-زمین-مختص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org