QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو ڈھیل دے دی

16 Oct 2015 01:19

اسلام ٹائمز: قانون کے مطابق تیس ستمبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر اسمبلی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا نوٹی فکشن آج جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو ڈھیل دے دی۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی معطلی کا نوٹی فیکشن جمعرات کو جاری ہونا تھا جو تاحال نہیں ہوا۔ ساڑھے تین سو سے زائد قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔ قانون کے مطابق تیس ستمبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر اسمبلی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا نوٹی فکشن جمعرات کو جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 491458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491458/الیکشن-کمیشن-نے-اثاثے-ظاہر-نہ-کرانے-والے-ارکان-پارلیمنٹ-کو-ڈھیل-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org