QR CodeQR Code

ستارہ ایاز کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی

18 Oct 2015 11:25

اسلام ٹائمز: آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ وہ گرفتاری سے انکار نہیں کر رہے تاہم چونکہ ستارہ ایاز سینیٹر ہیں اس لیے چئیرمین سینیٹ سے اجازت طلب کیے بنا انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کے معاملے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے اسلام آباد پولیس سے ستارہ ایاز کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ وہ گرفتاری سے انکار نہیں کر رہے تاہم چونکہ ستارہ ایاز سینیٹر ہیں اس لیے چئیرمین سینیٹ سے اجازت طلب کیے بنا انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 491919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491919/ستارہ-ایاز-کی-گرفتاری-آئی-جی-اسلام-آباد-نے-معذرت-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org