0
Sunday 18 Oct 2015 11:25

ستارہ ایاز کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی

ستارہ ایاز کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی
اسلام ٹائمز۔ اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کے معاملے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے اسلام آباد پولیس سے ستارہ ایاز کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ وہ گرفتاری سے انکار نہیں کر رہے تاہم چونکہ ستارہ ایاز سینیٹر ہیں اس لیے چئیرمین سینیٹ سے اجازت طلب کیے بنا انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 491919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش