QR CodeQR Code

قومی مفاد اور ملکی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سرتاج عزیز

18 Oct 2015 18:27

اسلام ٹائمز: برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران حکام سے جن بنیادی امور پر بات ہوگی ان میں بھارت سے تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے کے مواقعوں کے علاوہ افغانستان میں امن کی بحالی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادی ترجیح قومی مفاد اور سیکیورٹی ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور امریکی حکام سے ملاقات میں اس چیز کو مدنظررکھا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران حکام سے جن بنیادی امور پر بات ہوگی ان میں بھارت سے تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے کے مواقعوں کے علاوہ افغانستان میں امن کی بحالی شامل ہے اور امریکا کو چاہیئے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کرے جو جنوبی ایشیا میں پہلے سے موجود عدم توازن میں اضافے کی وجہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ چاہے جیسے تعلقات قائم کرے اس سے کوئی سروکار نہیں لیکن ایسے وقت میں کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے تو امریکا کو چاہیئے کہ علاقے میں روایتی اور اسٹریٹیجک عدم توازن کو اتنا نہ بڑھائے کہ خطے کی سالمیت کے لئے خطرہ بن جائے۔


خبر کا کوڈ: 492004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492004/قومی-مفاد-اور-ملکی-سیکیورٹی-پر-کسی-قسم-کا-کوئی-سمجھوتہ-نہیں-ہوسکتا-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org