0
Sunday 18 Oct 2015 18:27

قومی مفاد اور ملکی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سرتاج عزیز

قومی مفاد اور ملکی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادی ترجیح قومی مفاد اور سیکیورٹی ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور امریکی حکام سے ملاقات میں اس چیز کو مدنظررکھا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران حکام سے جن بنیادی امور پر بات ہوگی ان میں بھارت سے تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے کے مواقعوں کے علاوہ افغانستان میں امن کی بحالی شامل ہے اور امریکا کو چاہیئے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کرے جو جنوبی ایشیا میں پہلے سے موجود عدم توازن میں اضافے کی وجہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ چاہے جیسے تعلقات قائم کرے اس سے کوئی سروکار نہیں لیکن ایسے وقت میں کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے تو امریکا کو چاہیئے کہ علاقے میں روایتی اور اسٹریٹیجک عدم توازن کو اتنا نہ بڑھائے کہ خطے کی سالمیت کے لئے خطرہ بن جائے۔
خبر کا کوڈ : 492004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش