QR CodeQR Code

کراچی پولیس کے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

18 Oct 2015 21:26

اسلام ٹائمز: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی تابش کو پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار دو ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنایا، جنکں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان تھیں، تابش اور ماضی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے طریقہ کار میں مماثلت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عزیزآباد میں دہشت گردی کے شکار پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئیہے، اے ایس آئی تابش کو موٹر سائیکل سوار 2 ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی تابش کو پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار دو ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنایا، قاتلوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان تھیں۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے، جنہیں فارنزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گردوں کے خاکے بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی تابش اور ماضی میں اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے طریقہ کار میں مماثلت ہے۔


خبر کا کوڈ: 492047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492047/کراچی-پولیس-کے-اہلکار-کی-ٹارگٹ-کلنگ-ابتدائی-تحقیقاتی-رپورٹ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org