0
Sunday 18 Oct 2015 21:26

کراچی پولیس کے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

کراچی پولیس کے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عزیزآباد میں دہشت گردی کے شکار پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئیہے، اے ایس آئی تابش کو موٹر سائیکل سوار 2 ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی تابش کو پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار دو ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنایا، قاتلوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان تھیں۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے، جنہیں فارنزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گردوں کے خاکے بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی تابش اور ماضی میں اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے طریقہ کار میں مماثلت ہے۔
خبر کا کوڈ : 492047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش