QR CodeQR Code

اسپین میں آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ

19 Oct 2015 17:19

اسلام ٹائمز: میڈریڈ کے علاوہ اسپین کے پچاس سے زائد شہروں میں ایسے ہی مظاہرے ہوئے جن کے دوران بڑی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کی حمایت پر مبنی حکومتی پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اسپین میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، مظاہرے کے شرکا نے میڈریڈ کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف نعرے لگائے۔ میڈریڈ کے علاوہ اسپین کے پچاس سے زائد شہروں میں ایسے ہی مظاہرے ہوئے جن کے دوران بڑی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کی حمایت پر مبنی حکومتی پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔ اسپین کے شہر والنسیا میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ایسا اقتصادی نظام متعارف کرائے جس میں سبھی شہریوں کے حقوق اور عزت کی ضمانت ہو اور اس کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 492235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492235/اسپین-میں-آزاد-تجارتی-معاہدے-کے-خلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org