QR CodeQR Code

شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی شریک ہوں، شبیر حسین شاہ

21 Oct 2015 07:27

اسلام ٹائمز: صدر ایس یو سی ٹیکسلا کا اپنی رہائش گاہ پر شیعہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بعض مواقع پر حقوق تشیع کے لئے نکالی جانے والی ریلیاں کم تعداد کے باعث کسی اچھے تاثر کا باعث نہیں ہوتیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کے نومنتخب صدر سید شبیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حقوق تشیع کے تحفظ کے لئے تمام شیعہ تنظیمیں مل جل کر کام کریں۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کی ذمہ داری قبول کرنے کا واحد مقصد ملت تشیع میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی ہوں تاکہ دنیا کے سامنے تشیع کی طاقت کو دکھایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مواقع پر حقوق تشیع کے لئے نکالی جانے والی ریلیاں کم تعداد کے باعث کسی اچھے تاثر کا باعث نہیں ہوتیں۔ لہذا ایک ضابطہ اخلاق کے تحت تمام ملی تنظیمیں ملت تشیع کے دفاع کے لئے شہر میں نکالی جانے والی ہر ملی تنظیم کی احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں۔


خبر کا کوڈ: 492575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492575/شیعہ-کاز-کے-لئے-نکالے-جانے-والے-جلوسوں-میں-تمام-تنظیمیں-اکٹھی-شریک-ہوں-شبیر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org