QR CodeQR Code

افغان صدر کی ایک بار پھر مسلح گروہوں سے اسلحہ زمین پر رکھنے کی اپیل

22 Oct 2015 15:20

اسلام ٹائمز: کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ زور زبردستی اور تشدد کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، موجودہ خانہ جنگی افغانستان پر مسلط کی گئی ہے مگر مذاکرات کے ذریعے تمام اختلافات دور کئے جاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے فوجی کالجوں کے کیڈٹوں سے خطاب کے دوران کہا کہ امن آشتی کا دروازہ ان تمام لوگوں کے لئے کھلا ہوا ہے جو اسلحہ زمین پر رکھ دیں اور ملک کے آئین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ زور زبردستی اور تشدد کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ خانہ جنگی افغانستان پر مسلط کی گئی ہے مگر مذاکرات کے ذریعے تمام اختلافات دور کئے جاسکتے ہیں۔ اشرف غنی نے افغانستان میں چودہ سال پہلے ہونے والی جنگوں کو افغانستان کی تاریخ کا ایک تلخ اور تاریک باب قرار دیا اور کہا کہ اس زمانے میں افغانستان میں کوئی نظام، فوج اور پولیس نہیں تھی اور کچھ مسلح گروہ تھے جو قتل و غارت گری میں مصروف تھے، زبرستی افغان عوام پر مسلط ہونا چاہتے تھے، ان کو انواع و اقسام کی ایذائیں دیتے تھے اور بے رحمی کے ساتھ ان کا قتل عام کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 492951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492951/افغان-صدر-کی-ایک-بار-پھر-مسلح-گروہوں-سے-اسلحہ-زمین-پر-رکھنے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org