QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس نے جلوس میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے پہ بھی مقدمہ درج کرلیا

25 Oct 2015 16:15

اسلام ٹائمز: تھانہ سٹی پولیس نے امام بارگاہ و جامع مسجد یاعلی (ع) کے متولی کے خلاف 188PPC کے تحت مقدمہ درج کیا ہے کہ تعزیہ کے جلوس میں اجازت سے زائد تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی پولیس نے امام بارگاہ و مسجد یاعلی (ع) کے متولی علی رضا شاہ شیرازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی محمد رمضان کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ متولی علی رضا شاہ شیرازی کو تعزیہ کے جلوس کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اس اجازت میں جلوس کے شرکاء کی تعداد 100 افراد سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، جبکہ سات محرم الحرام امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) عرف عام تھلہ بھورا شاہ سے تعزیہ کا جو جلوس برآمد ہوا، اس میں شرکا ء کی تعداد پانچ سو سے بھی زائد تھی۔ تعزیہ کا یہ جلوس امام بارگاہ و مسجد یاعلی (ع) میں اختتام پذیر ہوا تھا۔ درج کئے گئے مقدمہ میں پولیس نے 188PPC کی دفعات استعمال کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 493481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493481/ڈی-آئی-خان-پولیس-نے-جلوس-میں-لوگوں-کی-تعداد-زیادہ-ہونے-پہ-بھی-مقدمہ-درج-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org