1
0
Sunday 25 Oct 2015 16:15

ڈی آئی خان، پولیس نے جلوس میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے پہ بھی مقدمہ درج کرلیا

ڈی آئی خان، پولیس نے جلوس میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے پہ بھی مقدمہ درج کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی پولیس نے امام بارگاہ و مسجد یاعلی (ع) کے متولی علی رضا شاہ شیرازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی محمد رمضان کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ متولی علی رضا شاہ شیرازی کو تعزیہ کے جلوس کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اس اجازت میں جلوس کے شرکاء کی تعداد 100 افراد سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، جبکہ سات محرم الحرام امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) عرف عام تھلہ بھورا شاہ سے تعزیہ کا جو جلوس برآمد ہوا، اس میں شرکا ء کی تعداد پانچ سو سے بھی زائد تھی۔ تعزیہ کا یہ جلوس امام بارگاہ و مسجد یاعلی (ع) میں اختتام پذیر ہوا تھا۔ درج کئے گئے مقدمہ میں پولیس نے 188PPC کی دفعات استعمال کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 493481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

faheem
Pakistan
intazamia ki jitni izaat shia karte hain itni koi nahi karta .iss lia police ko chaheye ke asi harkat sai baaz rahe
ہماری پیشکش