QR CodeQR Code

شیخ رشید کی کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

25 Oct 2015 19:54

اسلام ٹائمز: طاہر القادی نے کہا کہ انقلاب ایک یا دو جماعتوں کے کارکن نہیں لاسکتے، اس کے لیے قوم کو نکلنا ہو گا۔ گھر میں بیٹھنے سے انقلاب نہیں آتے، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو جدوجہد کی اس میں انہیں فتح ملی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کے درمیان ٹورنٹو میں ملاقات ہوئی۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز حکومت مخالف کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا۔ شیخ رشید نے ٹورنٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کی دعوت پر ان کے ساتھ کھانا کھایا، بعد میں ون ٹو ون تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد سے بات چیت میں شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں صرف پاکستان کے مسائل پر بات ہوئی۔ اس موقع پر طاہر القادی نے کہا کہ انقلاب ایک یا دو جماعتوں کے کارکن نہیں لاسکتے، اس کے لیے قوم کو نکلنا ہو گا۔ گھر میں بیٹھنے سے انقلاب نہیں آتے، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو جدوجہد کی اس میں انہیں فتح ملی۔


خبر کا کوڈ: 493509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493509/شیخ-رشید-کی-کینیڈا-میں-ڈاکٹر-طاہر-القادری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org