QR CodeQR Code

اسرائیل پولیس کے ہاتھوں برطانوی کونسلیٹ کے دو ملازم گرفتار

7 Jan 2011 21:05

اسلام ٹائمز: اسرائیلی پولیس نے برطانوی قونصلیٹ میں کام کرنے والے دو افراد کو اسلحے کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔


بیت المقدس [اسلام ٹائمز]- اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے برطانوی کونسلیٹ کے دو ملازمین کو گرفتارکر لیا ہے۔ صہیونی حکومت نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ یروشلم میں واقع "ٹڈی" سٹیڈیم پر میزائل داغنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ماآن نیوز ایجنسی نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمیں موصولہ رپورٹس کے مطابق برطانوی قونصلیٹ کے ان دونوں ملازمین پر غیر قانونی اسلحہ کی فروخت کا الزام ہے۔
بی بی سی نیوز نے مقامی پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں سے کسی قسم کا میزائل یا راکٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کسی قسم کا منفی ریکارڈ نہیں رکھتے۔


خبر کا کوڈ: 49394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/49394/اسرائیل-پولیس-کے-ہاتھوں-برطانوی-کونسلیٹ-دو-ملازم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org