QR CodeQR Code

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

27 Oct 2015 17:08

اسلام ٹائمز: دونوں پولیس اہلکار نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات تھے، اور دوران ڈیوٹی 2 موٹر سائیکل پر 4 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے خول ملے ہیں، واضح رہے رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی حیدری میں 2 پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے دونوں اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، دونوں اہلکاروں کی شناخت اسلم اور اور شاہنواز کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات تھے، اور دوران ڈیوٹی 2 موٹر سائیکل پر 4 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے خول ملے ہیں۔ واضح رہے رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 494041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494041/کراچی-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-2-پولیس-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org