QR CodeQR Code

مبینہ ’را‘ ایجنٹ متحدہ کارکنان کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش کر دیا گیا

27 Oct 2015 23:51

اسلام ٹائمز: چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ’را‘ سے تربیت یافتہ ہیں، اور انکے بینک اکاؤنٹس میں پڑوسی ملک سے فنڈنگ آتی رہی ہے، جبکہ ملزمان 2008ء میں شہر میں ہونیوالے مختلف بم دھماکوں میں ملوث ہیں، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما محمد انور اور محمود صدیقی مفرور ہیں، جبکہ خالد، محسن، شفیق، عبدالجبار اور عادل انصار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی بیرونِ ملک فنڈنگ اور را کے مبینہ ایجنٹس کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران محکمہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر سہیل خان نے عدالت میں چالان جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان محمد انور، محمود صدیقی، خالد، محسن، شفیق، عبدالجبار اور عادل انصار کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تربیت یافتہ ہیں، اور ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں پڑوسی ملک سے فنڈنگ آتی رہی ہے، جبکہ ملزمان 2008ء میں شہر میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں ملوث ہیں، اور ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما محمد انور اور محمود صدیقی مفرور ہیں، جبکہ خالد، محسن، شفیق، عبدالجبار اور عادل انصار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کا چالان منظور کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494107/مبینہ-را-ایجنٹ-متحدہ-کارکنان-کیخلاف-انسداد-دہشتگردی-عدالت-میں-چالان-پیش-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org