QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی دہشتگردی نہ رک سکی، مزید 2 کشمیری شہید

28 Oct 2015 09:33

اسلام ٹائمز: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 44 آرآر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں منگل کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 44 آرآر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ شہید نوجوانوں کی شناخت کریم آباد پلوامہ کے آفاق اللہ بٹ اور امر بگ شوپیان کے عبدالمنان ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف احتجاج کیا جبکہ شہید نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے، لوگوں نے آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی فوج کا ایک نائب صوبیدار حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ایک جھڑپ کے دوران شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494154/بھارتی-فوج-کی-دہشتگردی-نہ-رک-سکی-مزید-2-کشمیری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org